ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیرداخلہ کی ثنا یوسف کے قاتل کو پکڑنے پر پولیس کو شاباش! اہم ٹویٹ کردیا

وفاقی وزیرداخلہ کی ثنا یوسف کے قاتل کو پکڑنے پر پولیس کو شاباش! اہم ٹویٹ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو گزشتہ رات  2 جون کو ان کے گھر اسلام آباد  جی-I سیکٹر میں بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا، پولیس نے قاتل کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا، آلہ قتل بھی برآمد کرلیا، پولیس کی کارروائی پر وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا۔ 

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ٹویٹ کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کی شاندار کارکردگی کو سراہا،  لکھا کہ ’اسلام آباد پولیس نے ثناء یوسف قتل کیس کے ملزم  20 گھنٹوں میں گرفتار کر لیے، ملزم سے گرفتار، آلہ قتل اور آئی فون بھی برآمد کیے گئے۔
یہ واقعہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پیش آیا تھا ،نقاب پوش ملزم نے نوجوان لڑکی کو قتل کیا، پولیس نے ایک گھنٹہ قبل ملزم کو گرفتار کیا ، ملزم نے قتل کا اعتراف بھی کر لیا۔