ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹی ریپ ایکٹ پر عمل درآمد کے متعلق کیس کی کاز لسٹ منسوخ

 انٹی ریپ ایکٹ پر عمل درآمد کے متعلق کیس کی کاز لسٹ منسوخ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں انٹی ریپ ایکٹ پر عمل درآمد کے متعلق کیس کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ،چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کرنا تھی.

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ تین رکنی بنچ میں شامل ہیں ،، تین رکنی بنچ نے زیادتی کے مقدمے کے ملزم واجد علی کی درخواست ضمانت کیس میں انٹی ریپ ایکٹ پر عمل درآمد کے متعلق رپورٹ طلب کررکھی ہے ، عدالت نے اٹارنی جنرل فار پاکستان کو ستائیس اے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے معاونت کے لیے طلب کررکھا تھا ، آئندہ سماعت پر پراسیکیوٹرجنرل پنجاب ، پولیس افسران اور وفاق اور پنجاب حکومت کے لاء افسران پیش ہوں گے.
 

Ansa Awais

Content Writer