ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں اور باجوڑ میں پولیس سٹیشنز پر دہشتگردوں کے حملے ناکام بنا دیئے گئے

بنوں اور باجوڑ میں پولیس سٹیشنز پر دہشتگردوں کے حملے ناکام بنا دیئے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: باجوڑ اور بنوں میں پولیس اسٹیشنز پر فتنئہ الخوارج کے دہشتگردوں کے حملوں کو نا کام بنا دیا گیا۔

 باجوڑ اور بنوں میں گزشتہ رات فتنۂ الخوارج کے دہشت گردوں نے 2 پولیس اسٹیشنز پر حملے کئے، جنہیں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

 آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے بتایا کہ پولیس نے بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کرکے حملوں کو پسپا کر دیا۔

 آئی جی کا کہنا تھا کہ پولیس دہشتگردوں کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہیں، آئی جی نے بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس جوانوں کیلئے انعامات کا بھی اعلان کیا۔