ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امیربالاج قتل کیس،3ملزمان پر فرد جرم عائد

امیربالاج قتل کیس،3ملزمان پر فرد جرم عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: امیر بالاج قتل کیس میں 3 ملزمان ملزمان بلال،ہارون اور فیصل محمد پر فرد جرم عائد کر دی گئی ۔ 

 ایڈیشنل سیشن جج  لاہور اسد حفیظ  نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ تاریخ پرتین گواہوں کو طلب کرلیا۔اس کیس میں گوگی بٹ اورطیفی بٹ  مفرور ہیں ۔ عدالت میں پولیس نے ملزمان کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے۔

عدالت نے امیر بالاج قتل کیس کی سماعت24 جون تک ملتوی کر دی۔

 یاد رہے کہ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک شادی کی تقریب میں امیر بالاج کو  فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔