ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہنجروال ؛ 4 سالہ بچی کو اغوا کرنے والی خاتون ملزمہ گرفتار

 ہنجروال ؛ 4 سالہ بچی کو اغوا کرنے والی خاتون ملزمہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: ہنجروال سے اغواء ہونے والی 4سالہ زینب بازیاب، خاتون ملزمہ گرفتار, ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے بچی کے اغواء کا نوٹس لیا تھا.

ایس پی انویسٹی گیشن سدرہ خان کی سربراہی میں بچی کی بازیابی کیلئے ٹیم تشکیل دی گئی تھی, پولیس ٹیم نے کارروائی کر کے ملزمہ کو گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کرالیا.

ایس پی سدرہ خان کا کہنا تھا کہ خاتون ملزمہ گھرسے باہر کھیلتی4سالہ زینب کو اغواء کر کے لے گئی تھی، بچی کے والد نےبیٹی کے اغواء کا مقدمہ تھانہ ہنجروال درج کروایا تھا۔

ملزمہ کو جدید ٹیکنالوجی ،ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کروایا گیا۔

بچی کی بحفاظت بازیابی پر والدین نے انویسٹی گیشن پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا، ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ ملزمہ کے خلاف مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی۔