ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 30851 ملزمان گرفتار

  پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 30851 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی:  پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،رواں سال صوبہ بھر میں بجلی چوروں کیخلاف 45928 مقدمات درج کئے گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کےمطابق صوبہ بھر سےبجلی چوری میں ملوث 30851 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،بجلی چوری کے 28126 مقدمات چالان مکمل کر لئے،خزانے کو نقصان پہنچانے والے 1977 ملزمان کو سزائیں اور جرمانے عائد کئے گئے۔

لاہور میں بجلی چوری کے 11523 مقدمات درج ، 14046  گرفتار کئے گئے۔بجلی چوروں کیخلاف مہم کے آغاز سے ابتک 2 لاکھ 13 ہزار 465 مقدمات درج کئے جا چکے ہیں،لاہور میں بجلی چوری میں ملوث 1 لاکھ 91 ہزار سے زائد ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

  آئی جی پنجاب  کا کہنا ہے کہ خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کیخلاف ترجیحی کارروائیاں کی جائیں۔