لاہور میں صوفی فیسٹیول کا آغاز ہو گیا

 لاہور میں صوفی فیسٹیول کا آغاز ہو گیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی : پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام لاہور صوفی فیسٹیول کا آغاز۔ صوفی ازم اورعلم و ادب سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
الحمرا آرٹ سینٹر میں صوفی فیسٹیول کا آغاز ہوا ہے۔ فیسٹیول دو روز تک جاری رہے گا۔ پہلے روزنامور گلوکاروں نے صوفی کلام پیش کیے ۔گلوکار غلام عباس جونیئر،عمران شوکت علی،وحدت رمیض،سورج خان ،چاند خان نے کلام پیش کیا۔
نامور قوال کالے خان نے اپنے ہمنواؤں کے ہمراہ فن کا مظاہرہ کیا۔ورسٹائل ڈانس گروپ نے صوفی رقص پیش کرکے سماں باندھا اور صوفی فیسٹیول کے پہلے روز جہاں ادب، صوفی ازم پر سیشن منعقد ہوئے ۔وہیں شہریوں کو نامور ادیبوں ،شعراء سے ملنے کا موقع بھی ملا۔