بہاولپور سے لاہور جانے والی بس حادثے کا شکار، 4 افراد جاں بحق

بہاولپور سے لاہور جانے والی بس حادثے کا شکار، 4 افراد جاں بحق
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بہاولپور سے لاہور جانے والی بس بستی پکا کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں 4 افراد جاں بحق، 8 شدید زخمی ہوئے۔

گاڑی سائیکل سوار لڑکے کو بچاتے ہوئے سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل میں جالگی۔ تیز رفتار بس روڈ کے ساتھ آئل مل کی دیوار میں جا لگی۔ ریسکیو حکام کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد کچلے گئے، تینوں افراد کا تعلق ماڑی بھاگو خاں سے تھا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ تینوں افراد میلہ دیکھنے جارہے تھے، ان کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ ریسکیو ٹیمیں نے زخمیوں اور ڈیڈ باڈیزکو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی محمد رضوان اور اے سی غلام حسین موقع پر پہنچ گئے۔

ایم ایس ڈاکٹر احمد خادم کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کا پوسٹمارٹم کردیا گیا ہے۔زخمیوں کو طبی امداد دے کر گھر روانہ کردیا گیا ہے۔ شدید زخمی شخص کو تشویشناک حالت کے باعث بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔دیگر مسافروں کو دوسری گاڑیوں میں روانہ کردیا گیا ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer