ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ہفتہ کی شب انقرہ میں ترک صدر رجب طیب ایردوان کی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئے۔
وزیرِ اعظم سے ترک صدر رجب طیب ایردون کی تقریب کے آغاز میں ملاقات بھی ہوئی۔ وزیرِ اعظم نے ترک صدر کو اپنی اور پاکستانی عوام کہ طرف سے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا.
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی ترک صدر طیب رجب ایردوان کی حلف برداری کی تقریب میں وزیرِ اعظم کشہباز شریف کے ہمراہ تھیں۔
تقریب میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے صدر ایردوان کی اہلیہ امینے ایردوان سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد پیش کی.