ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ ایمنے اردوان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں مریم اورنگزیب نے رجب طیب اردوان کو ایک مرتبہ پھر ترکیہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی ترکیہ کے عوام کا ان پر مسلسل اعتماد کا اظہار ہے۔ صدر اردوان کی قیادت میں ترکیہ مزید ترقی کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکیہ برادر ملک ہیں، آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔