ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہانگیر ترین کو سیاسی میدان میں ایک اور کامیابی

جہانگیر ترین کو سیاسی میدان میں ایک اور کامیابی
کیپشن: Jahangir Tareen, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جہانگیر ترین کو سیاسی میدان میں ایک اور کامیابی مل گئی، مظفر گڑھ سے سابق ایم پی اے نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

مظفر گڑھ سے سابق ایم پی اے نیاز خان گشکوری نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔ جہانگیر ترین نے نیاز گشکوری کو اپنے گروپ میں خوش آمدید کہا۔

جہانگیر ترین نے اپنی رہائش گاہ پر گروپ رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کیا۔ اجلاس میں ایم این اے سید مبین عالم، سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب عبدالحئی دستی موجود تھے، اس کے علاوہ  ترین گروپ کے رہنما اسحاق خاکوانی،نعمان لنگڑیال، عون چوہدری بھی موجود تھے۔ 

اجلاس میں سعید اکبر نوانی ، لالا طاہر رندھاوا، نذیر بلوچ، فیصل جبوانہ، امیین چوہدری، قاسم لنگاہ،  اسلم بھروانہ، اجمل چیمہ، غلام رسول سانگھا۔

ملاقات میں جہانگیر ترین نے اپنے گروپ کے رہنماؤں سے پارٹی کے قیام بارے حتمی مشاورت کی، اس کے علاوہ مستقل کے سیاسی لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال اور تجاویز پر غور کیا گیا۔

Bilal Arshad

Content Writer