ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں سیاسی عدم استحکام سب سے زیادہ نقصان کرتا ہے، اسحاق ڈار

پاکستان میں سیاسی عدم استحکام سب سے زیادہ نقصان کرتا ہے، اسحاق ڈار
کیپشن: Ishaq Dar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک روز میں سارے مسائل حل نہیں ہوسکتے، ملک کو ملکر مشکلات سے نکالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سےعام آدمی پر بوجھ پڑا ہے، ماضی میں کئی وعدوں پر عمل نہیں کیا گیا، کوشش ہے جو بھی وعدے ہوں پورے ہوں، پاکستان میں سیاسی عدم استحکام سب سے زیادہ نقصان کرتا ہے۔ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، ملکی معیشت مشکل کا شکار ہے لیکن بہتری کی امید ہے، کچھ لوگوں کو شوق ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ ہوجائے لیکن ایسا نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کی لانگ ٹرم بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، کوشش ہے کہ غیرملکی ادائیگیاں وقت پر کریں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر