بھارتی اداکارہ دیا مرزا سے متعلق اہم خبر آگئی

Dia Mirza Bollywood actress
کیپشن: Dia Mirza
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیا مرزا کافی عرصہ سے شوبز سے دوری اختیار کئے ہوئے ہیں، اداکارہ کوسوشل میڈیا پر اکثر متحرک دیکھا جاسکتا ہے، اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں، سوشل میڈیا پر گزشتہ انہوں نے ایک پوسٹ کی جس کو دیکھ کرمداح حیران رہ گئے۔

تفصیلات کےمطابق  بھارتی اداکارہ دیا مرزا کی 47 ڈگری سینٹی گریڈ کی شدید گرمی  میں برقع میں ملبوس ہونے کی تصویر  نے مداحوں کو حیران کردیا۔کچھ روز قبل دیا مرزا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نئے پراجیکٹ ’دھک دھک ‘ کی چند تصاویر شیئر کیں جس میں اداکارہ برقع پہنی ہوئی ہیں۔ایک تصویر میں دیا مرزا کو برقع پہنے خوشی کے عالم میں کسی خاتون کے گلے لگتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دیا نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ سفر میں ’suffer‘ نہ کرنے  کا ایک ہی علاج ہے اور وہ ہے پیار ، اس روز درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

ایک تصویر میں دیا مرزا کو بائیک کے ساتھ زمین پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے، اس تصویر کا کیپشن درج کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ سفر میں دھوپ تو ہوگی جو چل سکو تو چل لو، سب  ہی ہیں بھیڑ میں، تم بھی نکل سکو تو چلو۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer