ویب ڈیسک: معروف بھارتی اداکار ٹائیگر شروف اور اداکارہ دیشا پٹانی کے خلاف کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنےپر ممبئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق معروف بھارتی اداکار ٹائیگر شروف اور اداکارہ دیشا پٹانی کے خلاف کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنےپر ممبئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا گیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرممبئی پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وائرس کے خلاف جنگ کے دوران ہیرو پنتی نہ دکھائی جائے۔
In the ongoing ‘War’ against the virus, going ‘Malang’ on the streets of Bandra cost dearly to two actors who have been booked under sections 188, 34 IPC by
— Mumbai Police (@MumbaiPolice) June 3, 2021
Bandra PStn . We request all Mumbaikars to avoid unnecessary ‘Heropanti’ which can compromise on safety against #COVID19
ممبئی پولیس نے سوشل میڈیا پر پیغام میں عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ وائرس کے خلاف جاری جنگ کے دوران ہیروپنتی سے باز رہیں۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی کے خلاف کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا،دونوں افراد بغیر کسی وجہ کے عوامی مقام پر گھومتے پائے گئے تھے۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram