سٹی 42: پنجاب کابینہ نےصوبےبھر کےسرکاری ملازمین کوخصوصی الاؤنس دینے کی منظوری دے دی، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہنا تھاکہ آئندہ بجٹ میں عوام کو خاطر خواہ ریلیف دیں گے،ن لیگ کا بجٹ پر واویلہ بے مقصد ہے ۔
تفصیلات کےمطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا میڈیا بریفنگ کےدوران کہناتھا کہ صوبائی کابینہ نے سرکاری ملازمین کو معاشی طور پر ریلیف دینے کے فیصلے کے ساتھ پنجاب کی تمام آبادی کو ہیلتھ انشورنس پروگرام میں لانے کی منظوری دی ہے،انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کو ٹیکس استثنیٰ، اسلحہ لائسنسوں کے اجراء کے اختیارات ڈپٹی کمشنر کو جبکہ صوبے بھر میں چنگ چی رکشے کو قوانین کے تحت لانے کی منظوری دی گئی ہے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پنجاب کابینہ ںے سندھ کی جانب سے پانی کی تقسیم پر ہونے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے نظام میں موجود خرابیوں کو ملکر دور کرنے کی کوششوں پر زور دیا ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا بجٹ پر واویلہ سب کو سمجھ آ رہا ہے ، اب وہاں چچا بھتیجی میں لیگ جاری ہے،پی ڈی ایم میں سے پی کے نکلنے کے بعد اب صرف ڈکیت مومنٹ رہ گئی ہے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایک سینئر صوبائی وزیر کی جانب سے ترقیاتی بجٹ پر مشاورت نہ کرنے کی بات درست ہے تاہم صوبائی حکومت اس بجٹ میں ان سے کچھ نہیں چھپائے گی اور انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے گا، آئندہ بجٹ میں عوام کو خاطر خواہ ریلیف دیں گے،ن لیگ کا بجٹ پر واویلہ بے مقصد ہے ۔