ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اداکار بیوی پر تشدد کے الزام میں گرفتار

Indian Actor arrest
کیپشن: Indian Actor arrest
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے بھارت کے معروف اداکار کرن مہرا کو بیوی پر تشدد کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

ڈرامہ”یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے“ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار کرن مہرا نے گھریلو جھگڑے پر اپنی اہلیہ اداکارہ نشا راول کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، نشا راول نے اس معاملے کے بارے میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے واقعے کی مکمل جانچ پڑتال کرکے کرن مہرا کو گرفتار کرکے ان کیخلاف تشدد کرنے کا مقدمہ درج کر لیا تاہم بعد ازاں عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد انھیں رہا کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نشا راول نے اس سے قبل کبھی اپنے شوہر کرن مہرا کیخلاف کوئی شکایت درج نہیں کروائی تھی۔

راکھی ساونت نے بھارتی اداکار کرن مہرا اور ان کی اہلیہ کے معاملے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، راکھی ساونت نے اپنے  ایک انٹرویو میں بتایا کہ کرن اور ان کی اہلیہ نشاء دونوں ہی بہت اچھے دوست اور انسان ہیں، سمجھ نہیں آرہا کہ یہ سب کیسے ہوگیا۔

واضح رہے کہ کرن مہرا اور نشا راول کی 8 سال قبل شادی ہوئی تھی، دونوں کا ایک چار سالہ بیٹا بھی ہے، تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ دونوں کی شادی شدہ زندگی مشکلات سے دوچار ہے لیکن کرن اور نشا نے اس کی سختی سے تردید کی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer