(ویب ڈیسک)بھارتی فلم سٹارز ٹائیگر شروف اور خوبرو اداکارہ دیشا پٹانی کی کار کو سفر کےدوران پولیس نے روک لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں سٹارز کو پولیس نے اس وقت روکا جب وہ جم سے ورک آؤٹ کے بعد واپس گھر جارہے تھے۔
اس حوالے سے پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں شوبز سٹارز نے دوران سفر اس سڑک پر جانے کی کوشش کی جو تعمیراتی کام کی وجہ سے پہلے سے ہی بند پڑی تھی تاہم بعد ازاں پولیس نے گاڑی کے کاغذات دیکھنے کے بعد انھیں جانے کی اجازت دی جبکہ انھیں دوسرا روٹ اختیار کرنے کی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شیروف نے بہت ہی کم وقت میں نہ صرف اپنی پہچان بنائی بلکہ متعدد سپر ہٹ فلمیں بھی دیں، یہ بات تو سب جانتے ہیں کہ ٹائیگر شیروف بالی ووڈ کے مشہور اداکار جیکی شیروف کے بیٹے ہیں تاہم یہ راز کوئی نہیں جانتا کہ ٹائیگر شیروف کا اصل نام کیا ہے۔جیکی شیروف نے انہیں ٹائیگر شیروف کا نام دیا تھا تاہم ان کا اصل نام جے ہیمنت ہے۔ ایک انٹریو میں بھارتی اداکار ٹائیگر شیروف نے اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے والدین نے پیدائش کے بعد ان کا نام جے ہیمنت رکھا تھا۔