ماہ مقدس کے دوران بھی جرائم پیشہ افراد نے سکون نہ لیا

ماہ مقدس کے دوران بھی جرائم پیشہ افراد نے سکون نہ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شہر میں ماہ مقدس کے دوران بھی جرائم پیشہ افراد باز نہ آئے، سیف سٹی اتھارٹی کے کیمرے بھی بے سود، ڈکیتی و راہزنی کی نوسو سے زائد وارداتوں میں شہریوں کوکروڑوں روپے سے محروم کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ماہ صیام سے قبل پولیس کی جانب سے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے لیے اقدامات کرنے کےدعوے کیے جاتے ہیں لیکن پولیس کا ریکارڈ کچھ اور ہی بتاتا ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق شہر کےمختلف علاقوں میں ڈکیتی و اسٹریٹ کرائم کی سو سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ دو افراد کو ڈکیتی مزاحمت پرقتل کیا گیا، متعدد واقعات سی سی ٹی کیمروں نے ریکارڈ ہی نہیں ہو سکے۔

Shazia Bashir

Content Writer