ویب ڈیسک : سندھ میں حیدرآباد ڈویژن ایچ آئی وی وائرس کا ہاٹ اسپاٹ بن گیا۔
حیدرآباد ڈویژن میں ایک سال میں 186 بچوں میں ایچ آئی وی وائرس کی تصدیق ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ حیدرآباد ڈویژن میں یکم جون 2025 سے 20 جون 2026 کے درمیان 186 بچوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق اس وقت ڈویژن بھر میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد 293 ہے۔
ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ بچوں میں غیر محفوظ طبی طریقۂ کار اور آلودہ انجیکشن کے استعمال سے وائرس منتقل ہوتا ہے۔ بچوں میں ایچ آئی وی کیسز خون کی اسکریننگ، انفیکشن سے بچاؤ اور نگرانی کے نظام میں ناکامی ظاہر کرتے ہیں۔