ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے کی کارروائی ، نجی پیٹرولیم کمپنی سے 5 ارب 94 کروڑ روپے کی ریکوری

ایف آئی اے کی کارروائی ، نجی پیٹرولیم کمپنی سے 5 ارب 94 کروڑ روپے کی ریکوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: ایف آئی اے  نے  نجی پیٹرولیم کمپنی کے خلاف اربوں روپے کی ڈیوٹی و ٹیکس چوری کیس تحقیقات میں اہم پیشرفت کی ۔ 

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے نجی پیٹرولیم کمپنی سے 5 ارب 94 کروڑ روپے کی ریکوری کر لی،ایف آئی اے تحقیقات میں نجی پٹرولیم کمپنی کی جانب سے دیگر ٹیکس چوریوں کا بھی انکشاف  ہوا۔ 

کمپنی کی جانب سے ادا کی گئی رقم میں سابقہ ڈیوٹی و ٹیکسز کی رقم بھی شامل ہے۔ایف آئی اے کے درج مقدمے کی تحقیقات، میں کسٹمز، پیپکو اور دیگر اداروں کے کردار سے متعلق جانچ بھی جاری ہے۔

ڈیوٹی اور ٹیکس، چوری سے متعلقہ مقدمہ کسٹمز ایکٹ، تعزیرات پاکستان اور انسدادِ بدعنوانی قوانین کے تحت درج کیا گیا ہے