ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر میں بارش برسانے والا مون سون سسٹم کب داخل ہوگا؟ پیشگوئی کر دی گئی

پنجاب بھر میں بارش برسانے والا مون سون سسٹم کب داخل ہوگا؟ پیشگوئی کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون کا کمزور سسٹم موجود ہے جس کے سبب لاہور شہر میں دوپہر کے وقت کہیں کہیں بادل آنے کے باعث ہلکی بارش کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بھر میں مون سون بارشیں برسانے والا نیا سسٹم 7 جولائی کو پاکستان میں داخل ہوگا جس سے بارشوں کا امکان ہے۔ 

 لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔