ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قیمت میں کمی

 ڈالر کی قیمت میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا ، انٹر بینک میں  ڈالر    278.15 روپے سے کم ہوکر 278.12 روپے پر بندہوا ۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 6 پیسے سستاہوکر 279.36 روپے پر پہنچ گیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 1.26 روپے مہنگاہوکر 322.12  روپے، برطانوی پاونڈ 1.35 روپے مہنگاہوکر 375.87 روپے، یو اے ای درہم 2 پیسے اضافے سے 76.57 روپے، سعودی ریال5  پیسے اضافے سے 74.88 کا ہوگیا۔ 

دوسری جانب ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک ہی روز میں فی تولہ سونا 6 ہزار 500 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ صرافہ مارکیٹ کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط خالص فی تولہ سونا 4 لاکھ 37 ہزار 500 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 1 ہزار 41 روپے جبکہ 21 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 82 ہزار 812 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مقامی صرافہ مارکیٹ کے رجحان کے باعث سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔