( سٹی42)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو شہریوں سے اضافی ٹول ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا۔
نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس ایم ٹیگ پر 50 فیصد اضافی ٹول وصولی کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کرتے ہوئے این ایچ اے سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔
عدالت نے این ایچ اے سمیت دیگر فریقین سےجواب طلب کر لیاہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے حکم امتناع جاری کیا،ایڈوکیٹ محمد جلال حیدر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی پیروی کی۔