ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خریداروں کو بڑا جھٹکا،  سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مقامی صرافہ مارکیٹ کے رجحان کے باعث سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

خریداروں کو بڑا جھٹکا،  سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان:ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک ہی روز میں فی تولہ سونا 6 ہزار 500 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔

صرافہ مارکیٹ کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط خالص فی تولہ سونا 4 لاکھ 37 ہزار 500 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 1 ہزار 41 روپے جبکہ 21 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 82 ہزار 812 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مقامی صرافہ مارکیٹ کے رجحان کے باعث سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

یا رہے کہ گزشتہ روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 91 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت بڑھ کر 4ہزار 63ڈالر کی سطح پر آگئی ۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی کاروباری ہفتے کے تیسرے دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 9100روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 4لاکھ 31 ہزار 736روپے کی سطح پر آگئی۔

 اسی طرح  مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 7802روپے بڑھ کر 3لاکھ 67ہزار 572روپے ہو گئی۔

دریں اثنا مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 203 روپے کے اضافے سے 6ہزار 445 روپے  اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 174روپے کے اضافے سے 5ہزار 525روپے کی سطح پر آگئی۔