علی ساہی: مہنگائی اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باوجود ملک بھر میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رواں مالی سال 2025-26 کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 لاکھ 18 ہزار سے زائد اضافی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں، جبکہ رجسٹریشن کی مد میں حکومتی آمدن بھی 26 فیصد بڑھ گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 میں رجسٹریشن فیس کی مد میں 23 ارب 94 کروڑ روپے وصول کیے گئے، جبکہ گزشتہ مالی سال 2024-25 کے دوران یہ رقم 14 ارب 30 کروڑ روپے رہی تھی۔ اس طرح حکومت کو ایک سال میں تقریباً ساڑھے 9 ارب روپے اضافی ریونیو حاصل ہوا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں 10 لاکھ 57 ہزار موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہوئی تھیں، جبکہ رواں مالی سال یہ تعداد بڑھ کر 14 لاکھ 36 ہزار تک پہنچ گئی۔ اسی طرح رجسٹرڈ گاڑیوں کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 80 ہزار ہو گئی۔
ماہرین کے مطابق گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کے باعث رجسٹریشن فیس سے حاصل ہونے والے ریونیو میں بھی نمایاں اضافہ ہوا، جس سے قومی خزانے کو گزشتہ سال کے مقابلے میں کہیں زیادہ آمدن حاصل ہوئی۔