ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس مسعود عابد نقوی آج مقدمات کی سماعت کے بعد اپنے عدالتی فرائض مکمل کر لیں گے، جبکہ وہ 62 سال کی عمر پوری ہونے پر کل ریٹائر ہو جائیں گے۔
جسٹس مسعود عابد نقوی 7 نومبر 2014 کو لاہور ہائیکورٹ کے جج مقرر ہوئے تھے اور اس وقت سینیارٹی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔
ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد کم ہو کر 40 رہ جائے گی، جبکہ خالی آسامیوں کی تعداد بڑھ کر 20 ہو جائے گی۔