ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

9 مئی کیس: پی ٹی آئی کارکنان کو اپیل میں بڑا ریلیف

9 مئی کیس: پی ٹی آئی کارکنان کو اپیل میں بڑا ریلیف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: 9 مئی سے متعلق کیسز میں پی ٹی آئی کارکنان کو اپیل میں بڑا ریلیف مل گیا جبکہ  اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 4 کارکنان کو بری کر دیا۔ 

جسٹس اعظم خان اور جسٹس خادم سومرو نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ سنایا، انسداد دہشت گردی عدالت نے دس دس سال قید کی سزا سنائی تھی۔

‏بری ہونے والے ورکرز میں سہیل،شاہ زیب،میرا خان،اکرام خان شامل ہیں، 30 مئی کو اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے سزا سنائی تھی، پی ٹی آئی ایم این اے عبد الطیف سمیت 11 مجرمان کو سزا سنائی گئی تھی۔

11 میں سے 4 مجرمان کو آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے بری کر دیا۔

Ansa Awais

Content Writer