ملک اشرف : ناجائز اسلحہ ضمانت کیس میں ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کل لاہور ہائیکورٹ طلب کرلیا گیا.
جسٹس سید شہباز علی رضوی نے ملک ندیم سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ، وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ شیخوپورہ پولیس نے 13 ہتھیار برآمد کرنے کا مقدمہ درج کیا ، تمام ہتھیاروں کے لائنسنس تھے ، ہتھیاروں کے ساتھ نقل و حرکت کی اجازت بھی لی گئی تھی ، ایس ایچ او نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے پاس پانچ ہتھیار قانونی جبکہ 8 غیر قانونی تھے ، ان کے پاس نقل و حرکت کا اجازت نامہ بھی نہیں تھا ، عدالت نے ڈی پی او شیخوپورہ کو طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔