ملک اشرف : لاہور ہائیکورث نے بانی پی ٹی آئی کی سانحہ نو مئی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانتیں خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ، عدالت نے قرار دیا ہے کہ9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی پر عائد الزامات مزید تحقیقات کی متقاضی ہیں.
جسٹس شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل ث رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتیں مسترد کرنے کے متعلق 7 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا، فیصلہ کے متن کے مطابق
بانی پی ٹی آئی نے پولی گرافک، وائس میچ اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹوں سے انکار کر کے تفتیش میں رکاوٹ ڈالی، بانی پی ٹی آئی کی سازش مجرمانہ اور الفاظ کی وجہ سے انسانی جانوں اور ریاستی املاک کو نقصان ہوا، ،بانی پی ٹی آئی کا معاملہ تحریک انصاف کے ضمانت پانے والے رہنماؤں سے مختلف ہےبانی پی ٹی آئی 9 مئی کے شریکِ ملزموں کے لیڈر ہیں، فیصلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ 9 مئی کے سرکاری گواہوں کے بیانات کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی پر غداری کا الزام لگ چکا ہے، حسام افضل اور عصمت کمال کے بیانات تاخیر سے ریکارڈ پر لانے کی دلیل بانی پی ٹی آئی کیلئے مددگار نہیں ہے، فیصلے میں مرکزی 2 سرکاری گواہوں کے مکمل بیانات کو بھی شامل کیا گیا ہے،بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس حملے سمیت دیگر 8 مقدمات میں ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اور دو رکنی بنچ 24 جون کو مختصر فیصلہ سناتے ہوئے ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں تھیں.
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App