ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

6 محرم: کمشنر لاہور کا سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

6 محرم: کمشنر لاہور کا سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 باسم سلطان:6 محرم الحرام کی مناسبت سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کمشنر لاہور زید بن مقصود نے رات گئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر فیصل کامران بھی موجود تھے۔ دونوں افسران نے مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی، روٹس اور دیگر انتظامات کا بغور معائنہ کیا۔

 کمشنرلاہورنےامام بارگاہ ابولفضل العباس مغلپورہ اوربھاٹی گیٹ6محرم تعزیہ جلوس کادورہ کیا.

 کمشنرلاہور   کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پرانتظامیہ ہرسطح پرمحرم انتظامات کومانیٹرکررہی ہے،کمشنر لاہوروڈی آئی جی آپریشنزنےامام بارگاہ ،جلوس منتظمین اورلائسنس ہولڈرز سے ملاقات کی۔

کمشنر لاہورزیدبن مقصود  کا مزید کہنا تھا کہ منتظمین ولائسنس ہولڈرزنےانتظامات پراطمینان کااظہارکیا،حکومتی ہدایات اورایس اوپیز کےمطابق تمام انتظامات کویقینی بنایاگیا ہے۔