ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی ڈی اہلکاروں سے مبینہ مقابلہ، 3 ملزمان ہلاک

سی سی ڈی اہلکاروں سے مبینہ مقابلہ، 3 ملزمان ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا فاران یامین: لاہور میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) کی جانب سے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 3ملزمان ہلاک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تینوں مبینہ ملزمان سی سی ڈی اہلکاروں کی حراست میں تھے اور انہیں ریکوری کے لیے مختلف مقامات پر لے جایا جا رہا تھا اسی دوران ان کے ساتھیوں نے اچانک فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آکر تینوں ہلاک ہو گئے۔فائرنگ کرنے والے ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

 شمالی چھاؤنی کے علاقے میں CCD کینٹ ٹیم کی کارروائی کے دوران 26 سالہ حسین نامی ملزم مارا گیا، ہلاک ملزم کا تعلق لاہور کے علاقے باٹا پور سے تھا۔ کارروائی میں دو ملزمان دلاور اور عابد ہلاک بھی ہو گئے اور دونوں کا تعلق چاہ میرا سے تھا۔

تمام ہلاک ملزمان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔