ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت کی جانب سے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے

وفاقی حکومت کی جانب سے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  وفاقی حکومت کی جانب سے مختلف افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

اسلام آباد پولیس میں تعینات پولیس سروس گریڈ 19 کے افسر یاسر آفریدی کو ان کے عہدے سے تبدیل کر کے اُن کی خدمات خیبرپختونخوا حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کی منتظر قراة العین فاطمہ کو ڈپٹی سیکریٹری کامرس ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرریاں و تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور تاحکمِ ثانی مؤثر رہیں گے۔