ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 2 افراد ہلاک، 43 لاپتہ

انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 2 افراد ہلاک، 43 لاپتہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے کے افسوسناک واقعے میں 2 افراد ہلاک اور 43 لاپتہ ہوگئے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق حادثے کا شکار کشتی انڈونیشیا کے جاوا جزیرے کے بنیوانگی ساحل سے بالی کی جانب گامزن تھی۔

 ریسکیو حکام کے مطابق کشتی میں 65 افراد سوار تھے، 20 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر افراد کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

پولیس کے مطابق نو کشتیوں کی مدد سے لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے، اونچی لہروں کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔