ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  چیمبر آف کامرس کے الیکشن؛ درجنوں مارکیٹوں نے میاں نثار گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا

PIAF Mian Nisar Group Jalsa, Hall Road LAhore, Khidmat Group Hall Road Lahore, City42, Mall Road Traders Association, Anjuman e Tajiran Ichra, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان:  شہر کی بزنس کمیونٹی کے سب سے بڑے الیکشن کیلئے  پیاف سہیل نثار گروپ کی انتخابی مہم کا بڑا اجتماع  بدھ کے روز ہوا جس میں شہر کی درجنوں مارکیٹوں کے تاجر قائدین شریک ہوئے۔
تاجر قائدین نے ناصر حمید خان کی قیادت میں سہیل نثار کی حمایت کا اعلان کردیا۔
اس اکٹھ میں صدر گلبرگ بورڈ حافظ امیر علی اعوان ،صدر اچھی بازار حاجی اشفاق، صدر منٹگمری روڈ عنصر ظہور بٹ،صدر برکت مارکیٹ عامر آفتاب، صدر اعظم کلاتھ مارکیٹ شیخ محمد جاوید ،صدر پاکستان کلاتھ مارکیٹ ہمایوں اقبال میر،  صدر ریڈی میڈ گارمنٹس مارکیٹ عمر جاوید بٹ، صدر اوریگا سنٹر کامران سلیم ،  صدر وحدت روڈ فیاض چودھری ،صدر مین مارکیٹ گلبرگ یونس بیگ، جنرل سیکرٹری مال روڈ زاہد میر ،اشفاق بٹ،سہیل سرفراز منج،کابل خان، عالم روڈ سلیم خان،صدر اتفاق گروپ ہال روڈ حاجی نواز پپو ، صدر کاٹن ویسٹ ایسوسی ایشن احسان بلوچ ،عابد ریاض و دیگر تاجر قائدین  شریک ہوئے۔ 
گلبرگ،لبرٹی ،برکت مارکیٹ، اچھرہ بازار کے تاجروں نے ناصر حمید کی حمایت کا اعلان کر دیا۔  اعظم کلاتھ مارکیٹ ،پاکستان کلاتھ مارکیٹ کے تاجروں نے بھی ناصر حمید خان کی حمایت کا اعلان کیا۔  ہال روڈ حاجی نواز پپو عثمان لبھا نے بھی ناصر حمید خان کی حمایت کا اعلان کیا۔ 
مین مارکیٹ گلبرگ،منٹگمری مارکیٹ،اوریگا سنٹر،صدر ریڈی میڈ گارمنٹس کے تاجروں  نے بھی ناصر حمید کی حمایت کا اعلان کیا۔  مال روڈ ،وحدت روڈ ،ایم ایم عالم روڈ سمیت دیگر  نے بھی ناصر حمید خان کی حمایت کا اعلان کیا۔