ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہدرہ؛ 8 سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالا سفاک محلے دار گرفتار

 شاہدرہ؛ 8 سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالا سفاک محلے دار گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی حسن ملک : شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 8 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے سفاک محلے دار کو گرفتار کرلیا ۔

پولیس کے مطابق بچی چھت پر کپڑے ڈالنے گئی، سفاک ملزم نے پکڑ کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا، بچی کا والد تشویش ہونے پر چھت پر گیا، ملزم موقع سے سینہ زوری کرتے فرار ہو گیا ۔ 

شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے درخواست ملنے پر فوری نامزد ملزم گلفام کو گرفتار کر لیا۔ 

ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن محمد رضا  کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ، بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔