ایک میچ کئی واقعات،آسٹریلیا،انگلینڈ میچ مرکز نگاہ بن گیا

ْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْengland Australia match in Lords ground becomes history, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد رضا: ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو تینتالیس رنز سے ہرا کر برتری ڈبل کر لی ، تین سو اکہتر رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے میزبان کپتان بین اسٹوکس نے ایک سو پچپن رنز بنائے، افسوس! ٹیم کو شکست سے نہ بچا پائے۔ انجرڈ نیتھن لائن کی بلے بازی، کمنٹریٹر مک گرا کا کیچ آؤٹ نہ دینے پر احتجاج اور جونی بیئر سٹوو پویلین واپسی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

 لارڈز کے تاریخی میدان میں انگلینڈ نے ایک 114رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے پانچویں دن کا کھیل شروع کیا ، تیراسی رنز پرکھیلتے بین ڈکٹ اور پر جونی بیئر اسٹوو کے حیران کن آؤٹ پر بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی ،کپتان بین اسٹوکس نے اسے سہارا دیا ، کیرئر کی تیرہویں سنچری بنائی، نو چوکوں اور نو ہی چھکوں کی مدد سے ان کے جارحانہ ایک سو پچپن رنز نے فتح کی کچھ امید دلائی لیکن ان کے آؤٹ ہو جانے پر پوری ٹیم تین سو ستائیس رنز پر پویلین واپس آئی۔

 43 رنز کی شکست انگلینڈ کے حصے آئی،پہلی اننگز میں چار سو سولہ آسٹریلوی رنز کے جواب میں میزبان ٹیم تین سو پچیس رنز بنا پائی، سنچری میکر سٹیو اسمتھ پلیئر آف دی میچ  قرار پائے ،  روایتی حریفوں کے درمیان اعصاب شکن مقابلہ ہوا ،یہ میچ دلچسپ واقعات سے مرکز نگاہ بنا رہا، پنڈلی میں کھچاؤ کے باوجود دوسری اننگز میں لنگڑاتے نتیھن لائن کی بلے بازی، چار قیمتی رنز بنانے پر خصوصی داد ملی ۔

 مچل اسٹارک کا دوڑتے ہوئے کیچ پکڑنے پر تھرڈ امپائر نے اسے ناٹ آؤٹ قرار دیا تو کمنٹری کرتے لیجنڈری گلین میک گرا آؤٹ آف کنٹرول ہو گئے، احتجاجا مائیک اتار کر اسے مضحکہ خیز قرار دیا ، اور پھر پانچویں روز ڈٹ جانے یعنی ذمہ دارنہ آغاز فراہم کرنے والے انگلش وکٹ کیپر بلے باز جونی بیئر اسٹوو کا آؤٹ سب کو حیران کر گیا، بال ڈیڈ ہوئی یا نہیں ، اسٹمپ تھا یا رن آؤٹ، امپائرز سمیت آئی سی سی اور اسکوررز گومگو کا شکار رہے ، امپائرز کے متنازعہ فیصلوں سے جنٹلمین گیم کو زخمی کرنے کا الزام تو لگا لیکن میزبان کینگروز نے تینتالیس رنز سے لارڈز ٹیسٹ جیت کرپانچ میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری اپنے نام کر لی ہے۔