بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلئے وزیر اعظم کا بڑا حکم

وزیراعظم،شہباز شریف،اجلاس،لوڈ شیڈنگ،مصدق ملک
کیپشن: وزیر اعظم شہباز شریف فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے سے متعلق اہم اجلاس، وزیراعظم کا بند پاور پلانٹس کی فوری بحالی کا حکم، اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ انہیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے رپورٹ فوری پیش کی جائے۔
وزیر اعظم محمّد شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور توانائی کے بحران پر قابو پانے سے متعلق ایک اہم اجلاس آج لاہور میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال, وزیر مملکت براے پیٹرولیم مصدق ملک , جب کہ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ,وفاقی وزیر براے توانائی انجنئیر خرّم دستگیر, وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب, رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی براے پبلک پالیسی/اسٹریٹجک کمیونیکیشنز فہد حسین نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

  اجلاس میں متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی اجلاس میں موجود تھے، اجلاس ملک میں جاری بجلی کے بحران کو حل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا. وزیراعظم نے بند پاور پلانٹس کی فوری بحالی کا حکم دیا.وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ انہیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے رپورٹ فوری پیش کی جائے جس میں لوڈشیڈنگ کو وجوہات واضح طور پر بتائی جائیں۔

وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ صوبوں کو پینے کے پانی اور زرعی سہولیات کی فراہمی سے متعلق معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور اس سلسلے میں ارسا صوبوں کے ساتھ باہمی مشاورت اور آزادی کے ساتھ فیصلہ کرے۔