"پیٹرول، ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے پر نواز شریف کا دل خون کے آنسو روتا ہے"

Maryam Nawaz
کیپشن: Maryam Nawaz
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کے لیے ناک سے لکیریں نکلوا رہا، عمران خان کی وجہ سے حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑرہےہیں۔

جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ خزانے میں عمران خان نے کچھ چھوڑا ہوتا تو سب عوام پر نچھاور کر دیتے، مجھے پتہ ہے آج لوڈشیڈنگ بھی ہے اس کا ذمہ دار بھی عمران خان ہے،اس نے ملک کو مشکلات میں ڈالا ،ہم مداوا کریں گے,ہمیں عوام کی تکالیف اور مشکلات کا احساس ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے پر نواز شریف کا دل خون کے آنسو روتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معلوم ہے مہنگائی ہے مگر پچھلے 4 سال سے ہے، عوام کی تکلیف میں ان کے ساتھ ہوں، مخالفین نے سوچا مشکل فیصلے کرنے پر مریم نواز عوام کے پاس نہیں جائے گی، یہ مسائل ہمارے پیدا کردہ نہیں مگر ان سے عوام کو جلد نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف آپ کو بحرانوں سے نکالیں گے،شہباز شریف نے کہا اگر عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت کم ہوتی ہےتو ہم بھی کم کریں گے۔

نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ میں آلو پیاز کے ریٹ پتہ کرنے آئی ہوں آپ کی تکلیف میں آپ کے ساتھ ہوں، آئی ایم ایف معاہدے کے لیے ناک سے لکیریں نکلوا رہا ہے، عمران خان کی وجہ سے حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑرہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی حکومت جانے کا رونا روتے ہیں، اس نے آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔