تھیٹر کھلوانے کیلئے سٹیج فنکار اور پروڈیوسر متحرک

تھیٹر کھلوانے کیلئے سٹیج فنکار اور پروڈیوسر متحرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (زین مدنی ) عید الاضحی پر تھیٹر کھلوانے کے لئے سٹیج فنکار اور پرڈیوسر متحرک ہوگئے۔ آئندہ چند روز میں گورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کریں گے۔

کورونا وائرس کے باعث بند ہوئے تھیٹر ہالز کو بند ہوئے چار ماہ گزر چکے ہیں لیکن اب عید الاضحی پر تھیٹر ہالز کھلوانے کے لئے فنکار اور پرڈیوسرز دوبارہ سے سرگرم ہوگئے ہیں۔ اس سلسلے میں اداکار نسیم وکی، افتخار ٹھاکر، تھیٹر ایکشن کمیٹی کے چیئرمین قیصر ثناءاللہ خان، پرڈیوسر اکبر بٹ سمیت دیگر آئندہ چند روز میں عید قرباں پر تھیٹر کھلوانے کے لئے گورنر پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کریں گے۔

تھیٹر فنکار سرفراز وکی نے روتے ہوئے کہا کہ اب بس ہو گئی ہے حکومت بے حس ہو گئی ہے، اسں مسلئے پر اداکار راشد محمود نے کہا کہ فنکار ملکی ثقافت کی پہچان ہیں سب کچھ کھل گیا تھیٹرز بھی ایس او پیز بنا کر کھول دئیے جائیں۔ فنکاروں تکنیک کاروں نے حکومت سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ انہیں امداد بھی دی جاِئے اور تھیٹر کھولنے کے احکامات بھی جاری کئے جائیں تاکہ وہ اپنے گھر چلا سکیں۔

عید الفطر پر تھیٹر کھلوانے کے لئے ان فنکاروں اور پرڈیوسرز نے بے حد کوششیں کیں، پریس کانفرنسز کیں یہاں تک کہ مال روڈ پر وزیر اعلی ہاؤس کے باہر مظاہرہ بھی کیا لیکن حکومت نے عید الفطر پر کورونا وائرس کے پھیلاو کے باعث تھیٹر ہالز نہیں کھولے۔