بھیک نہیں مانگوں گی، ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی: اقراء عزیز

بھیک نہیں مانگوں گی، ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی: اقراء عزیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان کے نامور اداکارہ اور میزبان و  اداکار یاسر حسین کی اہلیہ اقرا عزیز نے سوشل میڈیا  ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک خاتون کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'بھیک نہیں مانگوں گی، ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی۔

تفصیلات کے مطابق  تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  اداکارہ  اقرا عزیز  نے ایک خاتون کی رکشا چلاتے ہوئے تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ اس عورت نے گھریلو جھگڑوں کے باعث اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی ہے، یہ عورت دو بچیوں کی ماں ہے، جو کہ رکشہ چلا کر  اپنی بیٹیوں کے مستقبل کے لیے پیسے جمع کررہی ہے۔

اقرا عزیز  نے مزید لکھا کہ ان تمام مشکلات و پریشانیوں کے باوجود اس کے چہرے پر مسکراہٹ ہے،  اداکارہ  اقرا عزیز نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 'بھیک نہیں مانگوں گی، ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی، عزت سے محنت سے اپنی بیٹیوں کو پالوں گی۔ اداکارہ  اقرا عزیز   کی جانب سے یہ پوسٹ گزشتہ روز شیئر  کی گئی تھی جسے اب تک تقریباً 85 ہزار مداح لائیک کرچکے ہیں۔

 جبکہ اس پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اداکارہ    اقرا عزیز کی اس پوسٹ پر ایک مداح نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ  انہیں اس خاتون پر فخر ہے، ایک اور محمد شیر نامی مداح نے کمنٹ کیا کہ یہ لوگ ہمارے ملک کے اصل ہیروز ہیں۔      

Shazia Bashir

Content Writer