سال مکمل ہونے پر وفاقی حکومت کی پہلی بڑی ناکامی سامنے آگئی: رابعہ فاروقی

سال مکمل ہونے پر وفاقی حکومت کی پہلی بڑی ناکامی سامنے آگئی: رابعہ فاروقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی رابعہ فاروقی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں گذشتہ مالی سال میں حکومت کی ناکامی پر قرارداد جمع کہتی ہیں کہ حکومت کے عدم استحکام کی وجہ سے عوام حکومت پر اعتبار نہیں کرتی جبکہ ناقص پالیسیوں کی وجہ سے تاجر طبقہ سمیت دیگر لوگ حکومت کےخلاف احتجاج کررہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی رابعہ فاروقی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرواتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سال مکمل ہونے پر وفاقی حکومت کی پہلی بڑی ناکامی سامنے آگئی جس وجہ سے ٹیکس وصولی میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے اور گوشوراے جمع کرانے کی تاریخ میں دو اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وصولی کا ہدف 4 ہزار150 روپے رکھا گیا تھا جبکہ 3 ہزار820 روپے جمع ہوسکے ہیں اور ٹیکس کی وصولی کے اہداف حاصل نہ ہونے کی بڑی وجہ عوام کا حکومت پر عدم اعتماد ہے جبکہ حکومت عدم استحکام کی وجہ سے اپنے اہداف حاصل نہیں کرسکی ہے۔ لیگی رکن صوبائی اسمبلی رابعہ فاروقی کا کہنا ہےکہ حکومت کی ٹیکس وصولی کی عصری تقاضوں کےمنافی حکمت عملی کی وجہ سے تاجر اور صنعتکار احتجاج کررہےہیں جبکہ وفاقی حکومت ٹیکس جمع کرانےکی آڑمیں عوام میں خوف وہراس پیدانہ کرے۔

Shazia Bashir

Content Writer