سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرداخلہ محسن نقوی نے برزل پاس پر برف ہٹانے کے آپریشن کے دوران برفانی تودہ گرنے شہید ہونے والے کیپٹن اصمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسی کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید کیپٹن اصمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسی کی عظیم قربانی کو سلام پیش کیا۔ محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ فرائض کی بجا آوری کے دوران کیپٹن اصمد۔ سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسی نے شہادت کا بلند رتبہ پایا۔شہید کیپٹن اصمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسی نے قربانی کی لازوال مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن اصمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسی قوم کے ہیرو ہیں۔ شہداء کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے برفباری سے متاثر برزل پاس میں کلیئرنس آپریشن کے دوران سنو سلائیڈنگ کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے کیپٹن اصمد، سپاہی رضوان اور سویلین مشین آپریٹر عیسیٰ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے شہداء کی بلندیء درجات کی دعاء کی۔
وزیراعظم نے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا، کہا کہ شہداء نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے برفباری سے متاثر برزل پاس کھولنے کا کام جاری رکھا اور آمدورفت یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ۔ انہوں نے کہاکہ قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔