ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: اوور سیز پاکستانی کو گھر میں کھڑی موٹر سائیکل کا ای چالان موصول

لاہور: اوور سیز پاکستانی کو گھر میں کھڑی موٹر سائیکل کا ای چالان موصول
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شہر میں جعلی نمبر پلیٹ استعمال کرکے موٹر سائیکل چلانے کا واقعہ سامنے آ گیا۔

متاثرہ شہری کے مطابق ان کی موٹر سائیکل واقعے کے روز گھر پر کھڑی تھی تاہم کسی نامعلوم شخص نے جعلی نمبر پلیٹ لگا کر سڑک پر موٹر سائیکل چلائی۔

خلاف ورزی کے دوران موٹر سائیکل سوار نے ہیلمٹ بھی نہیں پہنا جس پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا ای چالان اوورسیز پاکستانی کے گھر پہنچ گیا۔

 ای چالان کے مطابق موٹر سائیکل پر یہ خلاف ورزی 28 دسمبر کو کی گئی جبکہ چالان میں شامل تصویر میں موٹر سائیکل چلانے والے شخص کا چہرہ بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

متاثرہ شہری کے بھائی قاسم منیر نے معاملے پر قانونی کارروائی کے لیے تھانہ مسلم ٹاؤن میں درخواست جمع کرا دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جعلی نمبر پلیٹ استعمال کرنے والے شخص کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

Ansa Awais

Content Writer