ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، الرٹ جاری

 لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، الرٹ جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے سبب معمولات زندگی شدید متاثر، موٹرویز کے مختلف سیکشنز بھی بند کردیے گئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن، ایم 3،درخانہ سےفیض پور، ایم 4 شیر شاہ سے پنڈی بھٹیاں اور ایم 11، لاہور مین ٹول پلازہ سے سمبڑیال تک دھند کے سبب بند کی گئی ہے۔

ملتان سکھر ایم فائیو پر بھی ٹریفک معطل ہے، اگلے تین روز کے دوران جنوبی اور وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے امکان کا این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لاہور، جھنگ، ملتان، خانیوال، میاں چنوں، ساہیوال سمیت مختلف شہروں میں شدید دھند متوقع ہے۔

بالائی سندھ کے علاقوں بالخصوص سکھر کے اطراف دھند کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں بھی رات اور علی الصبح دھند کے امکانات ہیں۔