پنجاب پولیس بینڈ سٹاف ، 15 برس بعد محکمانہ پروموشنز مل گئیں

 پنجاب پولیس بینڈ سٹاف ، 15 برس بعد محکمانہ پروموشنز مل گئیں
کیپشن: File photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)15  برس بعد پنجاب پولیس بینڈ سٹاف کو محکمانہ پروموشنز مل گئیں۔

 آئی جی پنجاب کی ذاتی دلچسپی سےپولیس بینڈسٹاف کےاہلکاروں کی پروموشن کامسئلہ حل ہو گیا۔پنجاب پولیس میں 9کانسٹیبلزکوہیڈکانسٹیبل،8ہیڈکانسٹیبلزکواےایس آئیزرینک پراور5اےایس آئیزکوسب انسپکٹررینک پرترقی دی گئی۔
پولیس بینڈسٹاف کےاہلکاروں کواس سےقبل آخری بار 2009میں پروموشن ملی تھی جس کو اب 15 سال کا طویل عرصہ گزر چکا ہے اور اب 15 سال بعد پنجاب پولیس ہینڈ سٹاف کو ترقی دی گئی ہے۔آئی جی پنجاب نےاسٹینڈنگ آرڈرمیں تبدیلی کروا کربینڈسٹاف کامسئلہ حل کراویاہے۔آئی جی پنجاب نے بینڈ سٹاف کے اہلکاروں کو محکمانہ پروموشنز کے رینک لگائے اور سی پی اومیں بینڈ سٹاف کے ترقی پانے والے اہلکاروں کو رینک لگانے کی تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیا۔
بینڈ سٹاف کے اہلکاروں کو بہترین خدمات پر تحائف ، پھول اور کیش انعامات بھی دیئےگئے۔