معروف نیوز اینکر انتقال کر گئیں

file photo
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف نیوز اینکر مشعل بخاری کینسر کے باعث انتقال کر گئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی رائے شاہ نواز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بہت افسوسناک خبر سننے کو ملی ہے کہ مشعل بخاری دار فانی سے کوچ کر گئی ہیں۔خیال رہے کہ مشعل بخاری کا شمار پاکستان کے سینئر اور تجربہ کار صحافیوں میں ہوتا تھا، وہ ایک بہترین اور خوبصورت نیوز اینکر اور ٹی وی شو کی میزبان تھیں۔

 وہ 08 جولائی 1984 کو کراچی، سندھ میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے اپنے صحافتی کیرئیر کا آغاز نجی ٹی وی چینل سے بطور اینکر پرسن کیا۔