بھارت سے پاکستان داخل ہونے والے چیتے کیساتھ کیا ہوا؟

A cheetah that entered Pakistan from the Indian border was killed
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی سرحد سے پاکستان میں داخل ہونے والے چیتے کو ہلاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سرحد سے پاکستان میں داخل ہونے والے چیتے کو   تھرپارکر میں ہلاک کر دیا گیا۔ اس حوالے سے  محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ چیتا تھرپارکر  کی تحصیل اسلام کوٹ کے مختلف علاقوں میں کل دیکھا گیا تھا، جبکہ علاقہ کےمکینوں نے چیتے کا شکار کیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق چیتے کو پکڑنے کے بعد کیر تھر نیشنل پارک میں چھوڑنا تھا۔

تھرپارکر سے ڈپٹی کنزرویٹر میر اعجاز علی تالپور کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر چیتے کو پکڑنے کے لئے مخصوص گن کا بندوست کیا جا رہا تھا، لیکن گن نہ ملنے کے باعث اسے ہلاک کر دیا گیا تاکہ کوئی جانی نقصان نہ ہو۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر