لیسکو حکام بجلی بحران کنٹرول کرنے میں دوسرے روز بھی ناکام

لیسکو حکام بجلی بحران کنٹرول کرنے میں دوسرے روز بھی ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم) شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پایا جا سکا، نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی ٹرانسمیشن لائنز دوسرے روز بھی ٹرپ کرنے سے بجلی کی ترسیلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا، شہر میں 12 جبکہ مضافاتی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے تک جا پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ ہونے کی وجہ سے بجلی کا بحران دوسرے روز بھی جارہی رہا، ٹرانسمیشن لائنز کی ٹرپنگ کی وجہ سے گدو پاور پلانٹ اور بلوکی پاور پلانٹ سے بجلی کی پیدوار بند ہو گئی، پیداوار میں کمی کی وجہ سے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے بجلی کے کوٹہ میں ایک ہزار میگاواٹ کمی کر دی گئی، نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کی جانب سے لیسکو کو 13 سو میگاواٹ بجلی فراہم کی گئی، جبکہ ڈیمانڈ تیئس سو پچاس میگاواٹ تک ریکارڈ کی گئی۔

اس طرح بجلی کی قلت کی وجہ سے لیسکو کنٹرول روم کے افسران و ملازمین کو لوڈ مینج کرنے میں مشکلات درپیش رہیں، 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے شیڈول پر بھی عملدرآمد نہ کیا جا سکا، وزارت پاور ڈویژن کے مطابق دھند کی وجہ سے ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ کر رہی ہے، تاہم ملازمین کام کو بروقت مکمل کر کے سسٹم کو چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔