آل پاکستان انٹریونیورسٹی ویمن ہاکی چیمپئن شپ کاآغازہوگیا

آل پاکستان انٹریونیورسٹی ویمن ہاکی چیمپئن شپ کاآغازہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان قریشی:ایچ ای سی اورجامعہ پنجاب کےزیراہتمام آل پاکستان انٹریونیورسٹی ویمن ہاکی چیمپئن شپ کاآغازہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جوہرٹاؤن ہاکی سٹیڈیم میں منعقدہ چیمپئن شپ چھ جنوری تک جاری رہےگی۔چیمپئن شپ میں ملک بھرسےنوشہروں کی جامعات کی ٹیمیں شریک ہیں۔جامعہ پنجاب گزشتہ سال کی چیمپئن ٹیم ہونےکےناطہ اعزازکادفاع کریگی۔

پہلےروزکھیلےگئےمقابلوں میں پنجاب یونیورسٹی،لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی،امپیریل یونیورسٹی اورسرگودھایونیورسٹی کی ٹیموں نےاپنےاپنےمیچزمیں کامیابی سمیٹ کراگلےراؤنڈمیں کوالیفائی کرلیا۔ملک کےمختلف شہروں سےآئی خواتین کھلاڑیوں نےایچ ای سی سےمزیدبہترانتظامات کی امیدکااظہارکیا۔