ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی آئی اے صدر پولیس کی کارروائی، اسلحہ سے بھری گاڑی پکڑلی

سی آئی اے صدر پولیس کی کارروائی، اسلحہ سے بھری گاڑی پکڑلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: سی آئی اے صدر ڈویژن پولیس نے شہر میں اسلحہ کی سپلائی ناکام بنا دی، پولیس نے مشکوک کارروک کر دوران چیکنگ گاڑی کے سلنڈر سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور 2500سے زائد گولیاں برآمد کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے صدر ڈویژن پولیس نے شہر میں اسلحہ کی سپلائی ناکام بنا دی۔ ڈی ایس پی سی آئی اے صدر ڈویژن انور سعید کنگرا کے مطابق سی آئی اے پولیس نے بند روڑ پر مشکوک کار کو روکا اور چیکنگ کی گئی۔ کار کے ایل پی جی سلنڈر سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔

اسلحے میں 13 پستول،3سیمی آٹو میٹک رپیٹراور2500سے زائد گولیاں شامل تھیں۔ ڈی ایس پی سی آئی اے صدر کا کہنا تھا کہ ملزم اورنگزیب اسلحہ لاہور میں سپلائی کرنا چاہتا تھا۔